نواز، عمران ٹکرا گئے
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت نہ ہوسکی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں نوازشریف کے خلاف العزیزیہ، ایون فیلڈریفرنس میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی کے کیسز میں درخواست ضمانت کی کاز لسٹ کینسل کردی گئی جبکہ عمران خان سے جیل میں ملاقات کی اجازت کی درخواست پر بھی سماعت نہ ہوسکی۔